QR CodeQR Code

کوئٹہ، اعظم سواتی پر مقدمات ختم کرنیکی درخواست بلوچستان ہائیکورٹ میں جمع

5 Dec 2022 18:11

پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے عدالت عالیہ بلوچستان میں درخواست جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اعظم سواتی کو تنگ کرنے کے لئے مبینہ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کو ختم کرنے کے لئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے عدالت عالیہ بلوچستان میں اعظم سواتی پر درج مقدمات درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ قاسم سوری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اعظم سواتی کو تنگ کرنے کے لئے مبینہ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کھڑے رہنے والوں میں سے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1028652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028652/کوئٹہ-اعظم-سواتی-پر-مقدمات-ختم-کرنیکی-درخواست-بلوچستان-ہائیکورٹ-میں-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org