QR CodeQR Code

پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا بیانیہ پی ٹی آئی مخالف ہے، اعجاز چوہدری

5 Dec 2022 18:30

اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحبان کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی رہینِ منت ہے، وہ انہیں بتا کر اور ان سے پوچھ کر سیاست کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا بیانیہ پی ٹی آئی مخالف ہے، اس کا فائدہ پی ڈی ایم کو تو ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی کو نہیں۔ اپنے بیان میں اعجاز چوہدری نے کہا کہ چوہدری صاحبان کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی رہینِ منت ہے، وہ انہیں بتا کر اور ان سے پوچھ کر سیاست کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ان کے بیانات ممکنہ طور پر نئی انتظامیہ کو پیغام ہے کہ ان کی طرف دیکھیں اور آشیرباد دیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی باتیں پی ٹی آئی کے ورکرز اور ووٹرز کو بھلی نہیں لگ رہیں۔


خبر کا کوڈ: 1028665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028665/پرویز-الہ-ی-اور-مونس-کا-بیانیہ-پی-ٹی-ا-ئی-مخالف-ہے-اعجاز-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org