QR CodeQR Code

نواز شریف جلدی کرلے، الیکشن قبل از وقت ہیں، شیخ رشید

7 Dec 2022 09:02

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قابل احترام سعودی سفیر کو سمجھ ہے کہ سیاسی استحکام پاکستان کی ضرورت ہے، لیکن شہباز شریف اور فضل الرحمان کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف جلدی کر لے، الیکشن قبل از وقت ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قابل احترام سعودی سفیر کو سمجھ ہے کہ سیاسی استحکام پاکستان کی ضرورت ہے، لیکن شہباز شریف اور فضل الرحمان کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ارشد شریف پر زندگی میں 16 ایف آئی آر ہوئیں، ارشد شریف کی شہادت پر 44 دن کے بعد ایف آئی آر ہوئی، وہ بھی ماں کی مدعیت میں نہیں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ روسی تیل اور گندم کی درآمد سوالیہ نشان ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1028947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1028947/نواز-شریف-جلدی-کرلے-الیکشن-قبل-وقت-ہیں-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org