QR CodeQR Code

امریکی صدر نے یوکرین کیلئے ساڑھے 27 کروڑ ڈالر کا عسکری امدادی پیکج منظور کرلیا

10 Dec 2022 00:30

امدادی پیکیج کے تحت یوکرین کو دشمن ڈرونز کے تدارک اور فضائی دفاع مضبوط کرنے کیلئے ساز و سامان فراہم کیا جائیگا۔ پینٹاگون یوکرین کو جدید آرٹلری راکٹ سسٹم دیگا، ہمرز کی فوجی جیپیں اور جنریٹرز بھی پیکیج میں شامل ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کیلئے ساڑھے 27 کروڑ ڈالر کے نئے عسکری امدادی پیکیج کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امدادی پیکیج کے تحت یوکرین کو دشمن ڈرونز کے تدارک اور فضائی دفاع مضبوط کرنے کے لیے ساز و سامان فراہم کیا جائے گا۔ پینٹاگون یوکرین کو جدید آرٹلری راکٹ سسٹم دے گا، ہمرز کی فوجی جیپیں اور جنریٹرز بھی پیکیج میں شامل ہوں گے۔ گذشتہ روز امریکی قانون سازوں نے سال 2023ء میں یوکرین کو اضافی سکیورٹی معاونت فراہم کرنے کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی بھی منظوری دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1029399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1029399/امریکی-صدر-نے-یوکرین-کیلئے-ساڑھے-27-کروڑ-ڈالر-کا-عسکری-امدادی-پیکج-منظور-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org