QR CodeQR Code

خانیوال میں ڈینگی وائرس سے آگاہی کیلئے واک کا اہتمام، بہاولپور میں مریضوں کی تعداد 67 ہو گئی

3 Oct 2011 00:18

اسلام ٹائمز:واک میں مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے بچوں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، بہاولپور میں مزید 6 مریضوں کو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہونے پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔


خانیوال:اسلام ٹائمز۔ خانیوال میں ڈینگی وائرس سے آگاہی مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا، ٹی ایم اے چوک سے شروع ہونے والی ڈینگی آگاہی واک کے شرکاء شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سنگلاں والا چوک پہنچے، واک کی قیادت ڈی سی او اور ڈی پی او خانیوال کر رہے تھے، واک میں مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے بچوں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ڈینگی وائرس سے حفاظتی تدابیر کے ذریعے ہی بچا جا سکتا ہے جس کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ بہاولپور میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد 67 تک جا پہنچی ہے، 10 مریضوں کو ہسپتال داخل کیا گیا جن میں 6 افراد کے ٹیسٹ میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 103215

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/103215/خانیوال-میں-ڈینگی-وائرس-سے-آگاہی-کیلئے-واک-کا-اہتمام-بہاولپور-مریضوں-کی-تعداد-67-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org