QR CodeQR Code

بھارت: سوائن فلو، ہلاکتوں کی تعداد 66 ہو گئی

24 Aug 2009 08:39

بھارت میں سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، ہلاک شدگان کی تعداد 66 ہو گئی۔ نئی دہلی کے 48 سالہ شہری کے۰۰۰۰۰۰۰


بھارت میں سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، ہلاک شدگان کی تعداد 66 ہو گئی۔ نئی دہلی کے 48 سالہ شہری کے سوائن فلو میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 66 تک پہنچ گئی ہے جبکہ نئی دہلی، چندی گڑھ، چھتیس گڑھ اور کیرالہ سمیت متعدد علاقوں میں سوائن فلو کے مزید 131 کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارت بھر میں تیزی سے پھیلنے والے سوائن فلو سے اب تک مہاراشٹر میں 35، کرناٹک میں 12، گجرات میں 5، تامل نائیڈو میں 3، چھتیس گڑھ، راجستھان، گوا، ہریانہ اور نئی دہلی میں 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 10377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/10377/بھارت-سوائن-فلو-ہلاکتوں-کی-تعداد-66-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org