QR CodeQR Code

جب تک عمران خان سیاست میں ہے، انکی سیاست دفن ہے

عمران خان کراچی سے خیبر تک ٹرین مارچ کریں، شیخ رشید

27 Jan 2023 04:41

اپنے ایک بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کو نااہل کرانا اور عمران خان کی جان لینا چاہتے ہیں، جو جے آئی ٹی بنی ہے، اسے خراب کیا گیا، تاکہ قوم حقیقت نہ جان سکے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان کو احتجاج کا لمبا پروگرام دے دیا۔ انہوں نے عمران خان سے کہا ہے کہ ٹانگ ٹھیک ہونے پر کراچی سے خیبر ٹرین مارچ کریں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کو نااہل کرانا اور عمران خان کی جان لینا چاہتے ہیں، جو جے آئی ٹی بنی ہے، اسے خراب کیا گیا، تاکہ قوم حقیقت نہ جان سکے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ جب تک عمران خان سیاست میں ہے، ان کی سیاست دفن ہے۔


خبر کا کوڈ: 1037941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1037941/عمران-خان-کراچی-سے-خیبر-تک-ٹرین-مارچ-کریں-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org