0
Friday 27 Jan 2023 04:41
جب تک عمران خان سیاست میں ہے، انکی سیاست دفن ہے

عمران خان کراچی سے خیبر تک ٹرین مارچ کریں، شیخ رشید

عمران خان کراچی سے خیبر تک ٹرین مارچ کریں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان کو احتجاج کا لمبا پروگرام دے دیا۔ انہوں نے عمران خان سے کہا ہے کہ ٹانگ ٹھیک ہونے پر کراچی سے خیبر ٹرین مارچ کریں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کو نااہل کرانا اور عمران خان کی جان لینا چاہتے ہیں، جو جے آئی ٹی بنی ہے، اسے خراب کیا گیا، تاکہ قوم حقیقت نہ جان سکے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ جب تک عمران خان سیاست میں ہے، ان کی سیاست دفن ہے۔
خبر کا کوڈ : 1037941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش