QR CodeQR Code

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے ایڈمرل نعمان بشیر کی ملاقات

5 Oct 2011 02:09

اسلام ٹائمز:جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ میں ہونے والی اس ملاقات میں جنرل خالد شمیم وائیں نے ایڈمرل نعمان بشیر کے پاک بحریہ کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اٹھائے ان کے اقدامات کو سراہا


راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے سبکدوش ہونے والے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر نے ملاقات کی۔ جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ میں ہونے والی اس ملاقات میں جنرل خالد شمیم وائیں نے ایڈمرل نعمان بشیر کے پاک بحریہ کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اٹھائے ان کے اقدامات کو سراہا جس کے نتیجے میں پاک بحریہ نے ملکی بحری سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے، جنرل خالد شمیم وائیں نے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیوں میں پاک بحریہ کے کردار کو بھی سراہا۔


خبر کا کوڈ: 103809

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/103809/چیئرمین-جوائنٹ-چیفس-آف-سٹاف-کمیٹی-جنرل-خالد-شمیم-وائیں-سے-ایڈمرل-نعمان-بشیر-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org