0
Wednesday 5 Oct 2011 02:09

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے ایڈمرل نعمان بشیر کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے ایڈمرل نعمان بشیر کی ملاقات
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے سبکدوش ہونے والے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر نے ملاقات کی۔ جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ میں ہونے والی اس ملاقات میں جنرل خالد شمیم وائیں نے ایڈمرل نعمان بشیر کے پاک بحریہ کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اٹھائے ان کے اقدامات کو سراہا جس کے نتیجے میں پاک بحریہ نے ملکی بحری سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے، جنرل خالد شمیم وائیں نے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیوں میں پاک بحریہ کے کردار کو بھی سراہا۔
خبر کا کوڈ : 103809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش