QR CodeQR Code

پنجاب کے مختلف اضلاع سے 17 دہشت گردوں کی گرفتاری کا دعویٰ

28 Jan 2023 21:46

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق 6 دہشت گرد کوتوالی، 2 بھکھی اور منڈی بہاؤ الدین، خوشاب، چوبارہ، لودھراں، میاں چنوں اور خانیوال سے ایک ایک گرفتار کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی فورس سی ٹی ڈی پنجاب کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع سے 17 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے پستول، رائفلیں اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد ہوا، دہشت گردوں کے خلاف مختلف تھانوں میں 15 مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ 6 دہشت گردوں کو کوتوالی سے گرفتار کیا گیا، 2 دہشت گردوں کو بھکھی، ایک کو منڈی بہاؤ الدین اور ایک دہشت گرد کو خوشاب سے گرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ایک دہشت گرد کو چوبارہ، ایک کو لودھراں، ایک میاں چنوں اور ایک کو خانیوال سے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے 47 کومبنگ آپریشن کئے گئے، 484 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔
 


خبر کا کوڈ: 1038254

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038254/پنجاب-کے-مختلف-اضلاع-سے-17-دہشت-گردوں-کی-گرفتاری-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org