QR CodeQR Code

ایس یو سی کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ شبیر حسن میثمی کی اہم ملاقات

1 Feb 2023 14:58

ملاقات میں موجودہ امن و امان کی صورتحال، متنازعہ ترمیمی بل، علماء کانفرنسز، صوبائی و بلدیاتی انتخابات، قومی نصاب اور دیگر قومی معاملات کا جائزہ لیا گیا اور قائد محترم نے ان معاملات سمیت دیگر قومی ایشو پر رہنمائی کی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی اور قائد محترم کو مختلف امور پر ہونے والے جماعتی اقدامات اور ان کے نتیجے میں ہونے والی پیش رفت کے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں موجودہ امن و امان کی صورتحال، متنازعہ ترمیمی بل، علماء کانفرنسز، صوبائی و بلدیاتی انتخابات، قومی نصاب اور دیگر قومی معاملات کا جائزہ لیا گیا اور قائد محترم نے ان معاملات سمیت دیگر قومی ایشو پر رہنمائی کی۔ ملاقات میں شہدائے پشاور کی آمدہ برسی کے پروگرامات اور آئندہ رمضان المبارک میں صوبائی انتخابات اور ایام عزاء کے حوالے سے بھی غور خوص ہوا اور بعض اقدامات کو موثر بنانے کے لیے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1038978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1038978/ایس-یو-سی-کے-سربراہ-علامہ-ساجد-علی-نقوی-سے-شبیر-حسن-میثمی-کی-اہم-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org