QR CodeQR Code

چوہدری وجاہت اور بیٹے موسیٰ الہٰی کیخلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج

3 Feb 2023 00:19

مقدمہ مقامی نون لیگی رہنماء محمد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ نون لیگی رہنماء نے الزام لگایا کہ 23 جنوری کو انکے گھر پر فائرنگ کی گئی، ملزمان انہیں قتل کروانا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چوہدری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسیٰ الہٰی کے خلاف گجرات میں اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں چوہدری وجاہت اور موسیٰ الہٰی سمیت 11 ملزمان نامزد ہیں۔ مقدمہ مقامی نون لیگی رہنماء محمد علی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ نون لیگی رہنماء نے الزام لگایا کہ 23 جنوری کو ان کے گھر پر فائرنگ کی گئی، ملزمان انہیں قتل کروانا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1039233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039233/چوہدری-وجاہت-اور-بیٹے-موسی-الہ-ی-کیخلاف-اقدام-قتل-کا-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org