QR CodeQR Code

ہنگو، امامیہ کونسل کیجانب سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے قرآن خوانی

3 Feb 2023 23:20

علامہ خورشید انور جوادی، مولانا محمد ارشاد، مولانا عامر شمسی، حاجی ظہیر حسین و دیگر نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ کونسل ہنگو کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامعہ مسجدباب العلم (فیض اللہ ہنگو ) میں سانحہ پولیس لائنز پشاور کےشہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ ختم القران کے بعد پاکستان میں امن و امان کی بحالی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر علامہ خورشید انور جوادی، مولانا محمد ارشاد، مولانا عامر شمسی، حاجی ظہیر حسین و دیگر نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور ایک بہت دلخراش واقعہ ہے، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور ملک و قوم کے دشمن عناصر کیخلاف خیبر پختونخوا پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1039392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039392/ہنگو-امامیہ-کونسل-کیجانب-سانحہ-پشاور-کے-شہداء-کیلئے-قرا-ن-خوانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org