0
Friday 3 Feb 2023 23:20

ہنگو، امامیہ کونسل کیجانب سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے قرآن خوانی

ہنگو، امامیہ کونسل کیجانب سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے قرآن خوانی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ کونسل ہنگو کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامعہ مسجدباب العلم (فیض اللہ ہنگو ) میں سانحہ پولیس لائنز پشاور کےشہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ ختم القران کے بعد پاکستان میں امن و امان کی بحالی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر علامہ خورشید انور جوادی، مولانا محمد ارشاد، مولانا عامر شمسی، حاجی ظہیر حسین و دیگر نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور ایک بہت دلخراش واقعہ ہے، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور ملک و قوم کے دشمن عناصر کیخلاف خیبر پختونخوا پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1039392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش