QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، قاضی زاہد حسین

5 Feb 2023 09:48

مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوانوں کی تیسری نسل پرامن طریقے سے استصواب رائے کا حق مانگ رہی ہے، کشمیری عوام 75 سال کے بعد بھی استصواب رائے کے حق کیلئے عالمی برادری کے وعدوں پر عملدرآمد کی منتظر ہے، مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے اور عالمی امن و استحکام کو لاحق خطرات ختم ہو جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تمام اہم معاہدوں،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے فیصلوں میں مقبوضہ کشمیر کی ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ کشمیریوں کوحق خود ارادیت اقوامتحدہ نے دے رکھا ہے جس سے بھارت یکطرفہ طور پر کبھی انکار نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی تیسری نسل انتظار کر رہی ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیری عوام سے کیے گئے اپنے وعدوں کا احترام کرے۔ کشمیر کے عوام نے استصواب رائے کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ قانونی حق کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں دیں دنیا ان قربانیوں کا احترام کرے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ خطے کا امن کا پائیدار امن مسلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1039638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1039638/مسئلہ-کشمیر-اقوام-متحدہ-کی-قراردادوں-کے-مطابق-حل-کیا-جائے-قاضی-زاہد-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org