0
Sunday 5 Feb 2023 09:48

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، قاضی زاہد حسین

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، قاضی زاہد حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تمام اہم معاہدوں،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے فیصلوں میں مقبوضہ کشمیر کی ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ کشمیریوں کوحق خود ارادیت اقوامتحدہ نے دے رکھا ہے جس سے بھارت یکطرفہ طور پر کبھی انکار نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی تیسری نسل انتظار کر رہی ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشمیری عوام سے کیے گئے اپنے وعدوں کا احترام کرے۔ کشمیر کے عوام نے استصواب رائے کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ قانونی حق کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں دیں دنیا ان قربانیوں کا احترام کرے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ خطے کا امن کا پائیدار امن مسلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1039638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش