QR CodeQR Code

حکومت نے اے پی سی ایک بار پھر مؤخر کر دی

7 Feb 2023 11:58

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، اے پی سی کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کے باعث جمعرات (9 فروری) کو دہشت گردی کے مسئلے پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) مؤخر کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والی اے پی سی مؤخر کر دی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، اے پی سی کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ترکیہ میں زلزلے کی تباہی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکیہ جانےکا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1040002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1040002/حکومت-نے-اے-پی-سی-ایک-بار-پھر-مؤخر-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org