0
Tuesday 7 Feb 2023 11:58

حکومت نے اے پی سی ایک بار پھر مؤخر کر دی

حکومت نے اے پی سی ایک بار پھر مؤخر کر دی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کے باعث جمعرات (9 فروری) کو دہشت گردی کے مسئلے پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) مؤخر کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ہونے والی اے پی سی مؤخر کر دی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، اے پی سی کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ ترکیہ میں زلزلے کی تباہی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکیہ جانےکا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1040002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش