QR CodeQR Code

فائرنگ کے تبادلے میں 2 بچے جام شہادت نوش کر گئے

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

16 Mar 2023 01:40

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جسکے باعث 8 دہشتگرد ہلاک اور 2 فوجی زخمی ہوئے، جبکہ فائرنگ کے دوران 2 بچے بھی گولیاں لگنے کے باعث شہید ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگھرہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگھرہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے باعث 8 دہشت گرد ہلاک اور 2 فوجی زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے دوران 2 بچے بھی گولیاں لگنے کے باعث شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے مارٹر فائر کیے، جس سے 2 فوجی زخمی ہوئے، تاہم بدقسمتی سے فائرنگ کے تبادلے میں دو بچے جام شہادت نوش کر گئے۔


خبر کا کوڈ: 1046950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046950/جنوبی-وزیرستان-میں-سکیورٹی-فورسز-کا-ا-پریشن-8-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org