0
Thursday 16 Mar 2023 01:40
فائرنگ کے تبادلے میں 2 بچے جام شہادت نوش کر گئے

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگھرہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگھرہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے باعث 8 دہشت گرد ہلاک اور 2 فوجی زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے دوران 2 بچے بھی گولیاں لگنے کے باعث شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے مارٹر فائر کیے، جس سے 2 فوجی زخمی ہوئے، تاہم بدقسمتی سے فائرنگ کے تبادلے میں دو بچے جام شہادت نوش کر گئے۔
خبر کا کوڈ : 1046950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش