QR CodeQR Code

بونیر میں گٹر میں گر کر دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق

16 Mar 2023 02:10

چینگلئی بونیر میں 16 سالہ نوجوان گٹر میں گر گیا جس کو بچانے کے لئے نوجوان کا سگا بھائی ،دو چچازاد یکے بعد دیگرے گٹر میں داخل ہوئے۔ تاہم تینوں افراد گٹر کے اندر گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


اسلام ٹائمز۔ بونیر کی تحصیل خدوخیل گاؤں چینگلئ میں گٹر میں گر کر دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ چینگلئی بونیر میں 16 سالہ نوجوان گٹر میں گر گیا جس کو بچانے کے لئے نوجوان کا سگا بھائی ،دو چچازاد یکے بعد دیگرے گٹر میں داخل ہوئے۔ تاہم تینوں افراد گٹر کے اندر گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جاں بحق افراد کی تعدادچار ہو گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی گاؤں کے لوگوں نے پہنچ کر سر توڑ کوششوں کے بعد چاروں افراد کی لاشوں کو گٹر سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 1046953

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046953/بونیر-میں-گٹر-گر-کر-دم-گھٹنے-سے-چار-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org