QR CodeQR Code

برطانیہ میں ملک گیر ہڑتالوں کا سلسلہ جاری

برطانیہ میں جاری معاشی بحران سے صحت، تعلیم اور نقل و حمل کا شعبہ سخت متاثر

16 Mar 2023 04:02

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے معاشی بحران نے شدت اور طوالت کے لحاظ سے نصف صدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، برطانیہ میں مہنگائی کی شرح دس فیصد پار کرچکی ہے جو کہ گذشتہ چالیس سال کا بدترین ریکارڈ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لندن کے میٹرو کے کارکنوں اور ڈرائیوروں نے بدھ کی رات سے چوبیس گھنٹے تک ہڑتال کا اعلان کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں آج میٹرو سروس بند رہی اور نقل و حمل کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ دوسری جانب آج بھی اکسٹھ ہزار نوجوان برطانوی ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں کمی کے پیش نظر اپنی سرگرمیاں معطل رکھیں۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کا سلسلہ پیر کے روز سے جاری ہے اور دسیوں ہزار مریضوں کے علاج کا سلسلہ معطل ہوکر رہ گیا ہے۔ ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ جیسے حساس حصوں میں سرگرم ڈاکٹروں نے بھی خدمات دینے سے انکار کر دیا ہے۔

گذشتہ روز اسکول ٹیچروں نے بھی ہڑتال کا اعلان کیا تھا، جس سے پورے برطانیہ میں ہزاروں اسکولوں کی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہوگئیں۔ ٹیچروں اور تعلیمی شعبے کے کارکنوں نے بھی حکومت سے تنخواہوں میں اضافے اور کام کا ماحول بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے معاشی بحران نے شدت اور طوالت کے لحاظ سے نصف صدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، برطانیہ میں مہنگائی کی شرح دس فیصد پار کرچکی ہے، جو کہ گذشتہ چالیس سال کا بدترین ریکارڈ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1046960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1046960/برطانیہ-میں-جاری-معاشی-بحران-سے-صحت-تعلیم-اور-نقل-حمل-کا-شعبہ-سخت-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org