0
Thursday 16 Mar 2023 04:02
برطانیہ میں ملک گیر ہڑتالوں کا سلسلہ جاری

برطانیہ میں جاری معاشی بحران سے صحت، تعلیم اور نقل و حمل کا شعبہ سخت متاثر

برطانیہ میں جاری معاشی بحران سے صحت، تعلیم اور نقل و حمل کا شعبہ سخت متاثر
اسلام ٹائمز۔ لندن کے میٹرو کے کارکنوں اور ڈرائیوروں نے بدھ کی رات سے چوبیس گھنٹے تک ہڑتال کا اعلان کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں آج میٹرو سروس بند رہی اور نقل و حمل کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ دوسری جانب آج بھی اکسٹھ ہزار نوجوان برطانوی ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں کمی کے پیش نظر اپنی سرگرمیاں معطل رکھیں۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کا سلسلہ پیر کے روز سے جاری ہے اور دسیوں ہزار مریضوں کے علاج کا سلسلہ معطل ہوکر رہ گیا ہے۔ ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ جیسے حساس حصوں میں سرگرم ڈاکٹروں نے بھی خدمات دینے سے انکار کر دیا ہے۔

گذشتہ روز اسکول ٹیچروں نے بھی ہڑتال کا اعلان کیا تھا، جس سے پورے برطانیہ میں ہزاروں اسکولوں کی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہوگئیں۔ ٹیچروں اور تعلیمی شعبے کے کارکنوں نے بھی حکومت سے تنخواہوں میں اضافے اور کام کا ماحول بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے معاشی بحران نے شدت اور طوالت کے لحاظ سے نصف صدی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، برطانیہ میں مہنگائی کی شرح دس فیصد پار کرچکی ہے، جو کہ گذشتہ چالیس سال کا بدترین ریکارڈ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش