QR CodeQR Code

عمران خان ہفتے کو عدالت میں پیش ہو جائیں گے، اظہر صدیق ایڈووکیٹ

17 Mar 2023 01:59

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ عمران خان نہ صرف 18 مارچ کو اسلام آباد عدالت میں پیش ہونگے بلکہ ممکن ہے کہ وہ آج لاہور ہائیکورٹ میں بھی پیش ہو جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان ہفتے کو عدالت جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نہ صرف 18 مارچ کو اسلام آباد عدالت میں پیش ہوں گے بلکہ ممکن ہے کہ وہ آج لاہور ہائی کورٹ میں بھی پیش ہو جائیں۔ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں، کل عدالت میں پیش ہوں گے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں عمران خان کی سکیورٹی فول پروف بنانے پر بات ہوئی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرکے 18 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم برقرار رکھا۔


خبر کا کوڈ: 1047124

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047124/عمران-خان-ہفتے-کو-عدالت-میں-پیش-ہو-جائیں-گے-اظہر-صدیق-ایڈووکیٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org