QR CodeQR Code

لمحہ فکر، ملتان میں غربت سے تنگ باپ نے اپنے 2 پھول جیسے بچوں کو قتل کردیا

8 Oct 2011 20:16

اسلام ٹائمز:پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے جبکہ اہل خانہ نے واقعہ کو قاتل کے ذہنی توازن کھونے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ ملتان میں ایک دلخراش واقعہ میں غربت سے تنگ باپ نے اپنے ہی دو جگر کے گوشوں کو قتل کر دیا، جس پر علاقے میں کہرام برپا ہو گیا جبکہ عزیز اوقارب بھی غم سے نڈھا ل ہیں، ملتان کے علاقے رام کلی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے جبکہ اہل خانہ نے واقعہ کو قاتل کے ذہنی توازن کھونے کا نتیجہ قرار دیاہے، ملزم نے اس حوالے سے موقف دینے سے انکار کر دیا ہے، ملک بھر بلخصوص جنوبی پنجاب میں غربت اور بیروزگاری بڑھنے کی وجہ سے بچوں کو قتل کرنے کے واقعات معمول بن گئے ہیں جسے روکنے کیلئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 104717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/104717/لمحہ-فکر-ملتان-میں-غربت-سے-تنگ-باپ-نے-اپنے-2-پھول-جیسے-بچوں-کو-قتل-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org