QR CodeQR Code

فواد چوہدری کو معلوم ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ پر کیا ہوتا ہے، عطاء تارڑ

18 Mar 2023 16:30

رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ آئی جی پنجاب کی متوقع پریس کانفرنس ہوگی کہ عمران خان کی رہائشگاہ سے توپ، ٹینک کے گولے، اینٹی ایئرکرافٹ برآمد ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ نون کے رہنماء عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی ٹینک اور توپوں والی بات تو مبالغہ آرائی ہے، باقی سب چیزیں فواد چوہدری کو معلوم ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی متوقع پریس کانفرنس ہوگی کہ عمران خان کی رہائش گاہ سے توپ، ٹینک کے گولے، اینٹی ایئرکرافٹ برآمد ہوئی۔ فواد چوہدری کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدری نے اعتراف جرم کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1047352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047352/فواد-چوہدری-کو-معلوم-ہے-کہ-عمران-خان-کی-رہائشگاہ-پر-کیا-ہوتا-عطاء-تارڑ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org