QR CodeQR Code

آواران، سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کے تبادلے میں مشتبہ افراد ہلاک

18 Mar 2023 21:52

آئی ایس پی آر کے مطابق آوران میں سکیورٹی فورسز کیجانب سے خفیہ اطلاعات پر کی جانیوالی کارروائی میں 3 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آوران میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ جس کے دوران 3 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔ مشتبہ افراد متعدد حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں مشتبہ افراد کو ان کے خفیہ ٹھکانوں پر جاتے ہوئے روکا گیا۔ روکے جانے پر مذکورہ افراد نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ تینوں مشتبہ افراد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ مذکورہ افراد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1047399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047399/آواران-سکیورٹی-فورسز-اور-مسلح-افراد-میں-فائرنگ-کے-تبادلے-مشتبہ-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org