0
Saturday 18 Mar 2023 21:52

آواران، سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کے تبادلے میں مشتبہ افراد ہلاک

آواران، سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کے تبادلے میں مشتبہ افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آوران میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ جس کے دوران 3 مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔ مشتبہ افراد متعدد حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں مشتبہ افراد کو ان کے خفیہ ٹھکانوں پر جاتے ہوئے روکا گیا۔ روکے جانے پر مذکورہ افراد نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ تینوں مشتبہ افراد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ مذکورہ افراد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش