QR CodeQR Code

ہم سب کا فرض ہے کہ مل بیٹھیں اور شفاف الیکشن کروائیں

محب وطن اور عظیم اداروں سے درخواست ہے کہ ملک کو خانہ جنگی سے بچائیں، شیخ رشید

الیکشن میں عمران خان کے حق میں فیصلہ ہو جاتا ہے تو قیامت نہیں آجاتی

18 Mar 2023 22:58

اپنے ایک بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ زمان پارک، جوڈیشل کمپلیکس میں جو ہوا، مہذب معاشرے کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، ساری دنیا نے دیکھا کس طرح پولیس عمران خان کے گھر کے اندر داخل ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں جو صورتحال بنی، ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، محب وطن اور عظیم اداروں سے درخواست ہے کہ ملک کو خانہ جنگی سے بچائیں۔ اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ زمان پارک، جوڈیشل کمپلیکس میں جو ہوا، مہذب معاشرے کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، ساری دنیا نے دیکھا کس طرح پولیس عمران خان کے گھر کے اندر داخل ہوئی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ مل بیٹھیں اور شفاف الیکشن کروائیں، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، الیکشن میں عمران خان کے حق میں فیصلہ ہو جاتا ہے تو قیامت نہیں آجاتی۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حالات ثابت کریں گے کہ اس ملک میں امن ہوگا، ذمہ داران سے درخواست ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو ملک میں الیکشن کا اعلان کریں۔


خبر کا کوڈ: 1047423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047423/محب-وطن-اور-عظیم-اداروں-سے-درخواست-ہے-کہ-ملک-کو-خانہ-جنگی-بچائیں-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org