QR CodeQR Code

پورے ملک کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے، منظور وسان

20 Mar 2023 20:20

حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ سیاستدانوں کی طرح سب کا احتساب ہونا چاہیئے، 75 سال میں جو کبھی نہیں ہوا وہ ہونے والا ہے، عمران خان کو گرفتار ہونا ہی ہونا ہے، مارچ نہیں تو اپریل میں گرفتار ہوجائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کو مارچ نہیں تو اپریل میں گرفتار ہونا ہی ہونا ہے۔ اپنے خوابوں کے حوالے سے معروف پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے سارے سیاسی خواب درست ہوتے ہیں، میں نے کہا تھا کہ گڑ بڑ سب کے ساتھ ہونے والی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ سیاستدانوں کی طرح سب کا احتساب ہونا چاہیئے، 75 سال میں جو کبھی نہیں ہوا وہ ہونے والا ہے، عمران خان کو گرفتار ہونا ہی ہونا ہے، مارچ نہیں تو اپریل میں گرفتار ہوجائیں گے۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ 2 صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں دیکھ رہا، پورے ملک کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1047757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047757/پورے-ملک-کے-انتخابات-ایک-ساتھ-ہوں-گے-منظور-وسان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org