0
Monday 20 Mar 2023 20:20

پورے ملک کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے، منظور وسان

پورے ملک کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کو مارچ نہیں تو اپریل میں گرفتار ہونا ہی ہونا ہے۔ اپنے خوابوں کے حوالے سے معروف پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے سارے سیاسی خواب درست ہوتے ہیں، میں نے کہا تھا کہ گڑ بڑ سب کے ساتھ ہونے والی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ سیاستدانوں کی طرح سب کا احتساب ہونا چاہیئے، 75 سال میں جو کبھی نہیں ہوا وہ ہونے والا ہے، عمران خان کو گرفتار ہونا ہی ہونا ہے، مارچ نہیں تو اپریل میں گرفتار ہوجائیں گے۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ 2 صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں دیکھ رہا، پورے ملک کے انتخابات ایک ساتھ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1047757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش