QR CodeQR Code

لاہور، یوم پاکستان، دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا

23 Mar 2023 09:59

تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا، توپوں کی سلامی کے بعد پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سربلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔


اسلام ٹاٹمز۔ لاہور یوم پاکستان 23 مارچ کے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پاک فوج کے جوانوں کے نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونج اُٹھی۔ لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں یوم پاکستان کے موقع پر اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ دن کا آغاز ہوا۔ فضاء اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اُٹھی۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا، توپوں کی سلامی کے بعد پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سربلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1048216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048216/لاہور-یوم-پاکستان-دن-کا-ا-غاز-21-توپوں-کی-سلامی-سے-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org