QR CodeQR Code

سندھ، کورونا کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ

24 Mar 2023 17:05

طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک اور سینی ٹائزر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لئے ہجوم والی جگہوں پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں کورونا کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے، صوبے میں کورونا کے مزید 69 مثبت کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 190 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے مثبت کی سز کی شرح 36.3 فی صد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں کورونا کے 17 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 4 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ایک  مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک اور سینی ٹائزر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لئے ہجوم والی جگہوں پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔


خبر کا کوڈ: 1048446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048446/سندھ-کورونا-کیسز-میں-روزانہ-کی-بنیاد-پر-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org