QR CodeQR Code

زمان پارک میں سیاسی دکان جلد بند ہونیوالی ہے

عمران خان کی سیاست اور ریاست اکٹھے نہیں چل سکتے، حافظ حمداللّٰہ

25 Mar 2023 16:04

اپنے ایک بیان میں پی ڈی ایم کے ترجمان کا چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تم کسی کیلئے ریڈ لائن ہوسکتے ہو، قوم کی ریڈلائن تم نہیں ریاست ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست ریاست کے خلاف ہے۔ عمران خان کی سیاست اور ریاست اکٹھے نہیں چل سکتے۔ ایک بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے زہریلی مہم چلائی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی ریاستی ادارے اور اس کے سربراہ کے خلاف مبینہ طور پر مورچہ زن ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم کسی کیلئے ریڈ لائن ہوسکتے ہو، قوم کی ریڈلائن تم نہیں ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زمان پارک میں سیاسی دکان جلد بند ہونے والی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1048669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048669/عمران-خان-کی-سیاست-اور-ریاست-اکٹھے-نہیں-چل-سکتے-حافظ-حمدالل-ہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org