QR CodeQR Code

شہروں کے راستے بند کرکے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر عمل پیرا ہے

سپریم کورٹ پاکستان کو سرزمین بے آئین نہیں بننے دیگی، چوہدری پرویز الہٰی

صدر عارف علوی نے اپنے خط میں شہباز شریف پر فرد جرم عائد کر دی ہے

25 Mar 2023 20:37

خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی ارکان کے وفد سے ملاقات کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر آج پھر تاریخ رقم ہوگی، نا اہل حکمرانوں سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کرنے کا آغاز ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پاکستان کو سرزمین بے آئین نہیں بننے دے گی، آئین کو بچانے کیلئے پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔ خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی ارکان کے وفد سے ملاقات کے موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ مینار پاکستان پر آج پھر تاریخ رقم ہوگی، نا اہل حکمرانوں سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کرنے کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہروں کے راستے بند کرکے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر عمل پیرا ہے، عوامی سمندر ان کے تمام حربے ناکام بنا دے گا، پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، یہی خوف حکمرانوں کو الیکشن کروانے نہیں دے رہا، صدر عارف علوی نے اپنے خط میں شہباز شریف پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1048703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1048703/سپریم-کورٹ-پاکستان-کو-سرزمین-بے-آئین-نہیں-بننے-دیگی-چوہدری-پرویز-الہ-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org