QR CodeQR Code

میں نے دھمکی نہیں دی، سیاسی بات کی ہے

عمرانی فتنہ اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی میں سے اتنا کچھ نکلے گا کہ وہاں صرف فتنہ رہ جائیگا

28 Mar 2023 14:30

گوجرانوالہ میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر 2 اسمبلی کے الیکشن ہوئے تو انہیں کوئی تسلیم نہیں کریگا، ملک میں انارکی ہوگی، یہی اس فتنے کا ایجنڈا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ میں نے دھمکی نہیں دی، سیاسی بات کی ہے، عمرانی فتنہ اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ گوجرانوالہ میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم قانون اور عدالت کا احترام کرنے والے لوگ ہیں۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ کے دور میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، نہ اس مقدمے کے مدعی کا پتہ ہے، نہ گواہ کا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں جو مناظر دیکھے، وہ باعث شرم ہے، اس کے باوجود عمران نیازی کے خلاف قانون حرکت میں نہیں آیا۔ نون لیگی رہنماء نے کہا کہ اگر 2 اسمبلی کے الیکشن ہوئے تو انہیں کوئی تسلیم نہیں کرے گا، ملک میں انارکی ہوگی، یہی اس فتنے کا ایجنڈا ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سے بہت کچھ نکلے گا، اتنا کچھ نکلے گا کہ وہاں صرف فتنہ رہ جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1049170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049170/عمرانی-فتنہ-اور-جمہوریت-ایک-ساتھ-نہیں-چل-سکتے-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org