QR CodeQR Code

حسین امیر عبداللہیان ماسکو روانہ

28 Mar 2023 22:59

اپنے روسی ہم منصب کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ آج ماسکو کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں باہمی دلچسپی کے امور کیساتھ ساتھ خطے کی اور تازہ ترین عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اپنے روسی ہم منصب سرگئے لاؤروف کی دعوت پر آج سہ پہر ماسکو کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق حسین امیر عبداللہیان کل روسی وزیرخارجہ سرگئے لاؤروف کے ساتھ ملاقات کریں گے جبکہ اس دوران باہمی تعلقات کی توسیع اور دوطرفہ دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ خطے کی اور تازہ ترین بین الاقوامی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد سے ان کا یہ چوتھا دورہ روس ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049266/حسین-امیر-عبداللہیان-ماسکو-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org