0
Tuesday 28 Mar 2023 22:59

حسین امیر عبداللہیان ماسکو روانہ

حسین امیر عبداللہیان ماسکو روانہ
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اپنے روسی ہم منصب سرگئے لاؤروف کی دعوت پر آج سہ پہر ماسکو کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق حسین امیر عبداللہیان کل روسی وزیرخارجہ سرگئے لاؤروف کے ساتھ ملاقات کریں گے جبکہ اس دوران باہمی تعلقات کی توسیع اور دوطرفہ دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ خطے کی اور تازہ ترین بین الاقوامی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد سے ان کا یہ چوتھا دورہ روس ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش