QR CodeQR Code

جمہوری طاقتیں آپس میں لڑیں تو خطرہ رہتا ہے

چیئرمین سینیٹ نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو ارسال کردیا

30 Mar 2023 23:02

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائیگا۔ عدالتی اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری آج سینیٹ اجلاس میں دی گئی تھی، بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو ارسال کر دیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔ عدالتی اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری آج سینیٹ اجلاس میں دی گئی تھی، بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے تھے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ الیکشن کیلئے کسی نے کہا سکیورٹی نہیں دے سکتے، کسی نے کہا فنڈز نہیں دے سکتے، کسی نے کہا آر او نہیں دے سکتے۔ جمہوری طاقتیں آپس میں لڑیں تو خطرہ رہتا ہے۔ عدالتی اصلاحات بل ابھی دیکھا نہیں، کہنا قبل ازوقت ہے کہ کیا فیصلہ کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 1049673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049673/چیئرمین-سینیٹ-نے-سپریم-کورٹ-رولز-اینڈ-پروسیجر-بل-صدر-مملکت-کو-ارسال-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org