0
Thursday 30 Mar 2023 23:02
جمہوری طاقتیں آپس میں لڑیں تو خطرہ رہتا ہے

چیئرمین سینیٹ نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو ارسال کردیا

چیئرمین سینیٹ نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو ارسال کردیا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو ارسال کر دیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔ عدالتی اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری آج سینیٹ اجلاس میں دی گئی تھی، بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے تھے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ الیکشن کیلئے کسی نے کہا سکیورٹی نہیں دے سکتے، کسی نے کہا فنڈز نہیں دے سکتے، کسی نے کہا آر او نہیں دے سکتے۔ جمہوری طاقتیں آپس میں لڑیں تو خطرہ رہتا ہے۔ عدالتی اصلاحات بل ابھی دیکھا نہیں، کہنا قبل ازوقت ہے کہ کیا فیصلہ کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 1049673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش