QR CodeQR Code

آئی ایم ایف نے حکومت سے مکمل پلان مانگ لیا ہے

پیٹرول پر سبسڈی، آئی ایم ایف نے حکومت کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

30 Mar 2023 23:45

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کیجانب سے موٹر سائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کیلئے سستے پیٹرول کی اسکیم پر شدید اعتراض کیا ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کے لیے سستے پیٹرول کی اسکیم پر شدید اعتراض کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے سوال اٹھایا کہ اس اسکیم کے لیے کتنی سبسڈی درکار ہوگی۔؟ وہ کہاں سے آئے گی۔؟ اور اس کے کتنے کنزیومر ہوں گے۔؟

اسکیم میں کتنا نقصان ہوگا۔؟ آئی ایم ایف نے اس حوالے سے حکومت سے مکمل پلان مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا، جس میں آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا، جب کہ آئی ایم ایف نے غریب طبقے کو زیادہ مؤثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049683/پیٹرول-پر-سبسڈی-ا-ئی-ایم-ایف-نے-حکومت-کی-ابتدائی-تجویز-مسترد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org