QR CodeQR Code

چیف جسٹس مسلم لیگ نون کی خواہشات کے نہیں بلکہ آئین کے پابند ہیں، شاہ محمود قریشی

31 Mar 2023 14:11

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کو مسلم لیگ کی خواہشات پر توجہ نہیں دینی چاہیئے، فل کورٹ کا اختیار چیف جسٹس پاکستان کے پاس ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے قوانین اور انداز کا احترام کرنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواہشات کے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے پابند ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کو مسلم لیگ کی خواہشات پر توجہ نہیں دینی چاہیئے، فل کورٹ کا اختیار چیف جسٹس پاکستان کے پاس ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے قوانین اور انداز کا احترام کرنا چاہیئے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ عدالتی کارروائی اور فیصلوں کے بعد پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس زمان پارک میں طلب کرلیا گیا، اس اجلاس میں عدالتی فیصلوں اور سیاسی امور پر مشاورت ہوگی۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی ورکرز اور ایکٹیوسٹ کی گرفتاری پر بھی مشاورت ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کیسز اور عدالتوں میں الجھا کر انتخابی مہم سے روکنے کی کوشش ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1049774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049774/چیف-جسٹس-مسلم-لیگ-نون-کی-خواہشات-کے-نہیں-بلکہ-ا-ئین-پابند-ہیں-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org