QR CodeQR Code

کیچ، شرپسندوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ، 4 اہلکار جانبحق

1 Apr 2023 18:20

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقہ جلگئی سیکٹر میں گشت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں پر شرپسندوں نے حملہ کیا۔ جس میں چار اہلکار جانبحق ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ نامعلوم شرپسندوں نے بلوچستان میں پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ جس میں 4 سکیورٹی اہلکار جانبحق ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ کے علاقہ جلگئی سیکٹر میں گشت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں پر شرپسندوں نے حملہ کیا۔ جس میں پاک فوج کے 4 اہلکار نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید جانبحق ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 1049991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1049991/کیچ-شرپسندوں-کا-سکیورٹی-فورسز-پر-حملہ-4-اہلکار-جانبحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org