QR CodeQR Code

مظفر گڑھ میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی

10 Oct 2011 01:04

اسلام ٹائمز:مسافر وین ملتان روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، عینی شاہدین نے حادثہ کو تیز رفتاری کا نتیجہ قرار دیدیا۔


مظفر گڑھ:اسلام ٹائمز۔ مظفر گڑھ میں ٹریفک حادثہ کے باعث 4 افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہو گئے، مقامی ذرائع کے مطابق ملتان روڈ پر مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں 3 افراد موقع پر ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے جبکہ 8 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں ایک مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، باقی زخمیوں کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے، حادثہ کے فوری بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو گاڑی سے نکالا جبکہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ گاڑیوں کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔


خبر کا کوڈ: 105016

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/105016/مظفر-گڑھ-میں-ٹریفک-حادثہ-4-افراد-جاں-بحق-7-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org