QR CodeQR Code

کراچی، پیپلز امن کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا گیا، وزارت داخلہ سندھ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری

11 Oct 2011 00:25

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق عام طور پر اس وقت نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا تاہم یہ نوٹیفکیشن اس حوالے سے بھی خاص ہو گیا ہے کہ رات گئے دفتر کھول کر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔


کراچی:اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ سندھ نے پیپلز امن کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا ہے، ذرائع کے مطابق امن کمیٹی کی سرگرمیوں اور دفاتر کھولنے پر پابندی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے پیپلز امن کمیٹی پر پابندی سیکشن 11 بی کے تحت لگائی ہے اور اس سلسلے میں کراچی پولیس کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔ پابندی کے بعد پیپلز امن کمیٹی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ ذرائع کے مطابق عام طور پر اس وقت نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا تاہم یہ نوٹیفکیشن اس حوالے سے بھی خاص ہو گیا ہے کہ رات گئے دفتر کھول کر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 105233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/105233/کراچی-پیپلز-امن-کمیٹی-کو-کالعدم-قرار-دے-دیا-گیا-وزارت-داخلہ-سندھ-کی-طرف-سے-نوٹیفکیشن-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org