QR CodeQR Code

ترکی کا پاکستان کی امداد میں اضافے کا اعلان

27 Aug 2009 10:25

ترکی نے پاکستان کی امداد سات سو ملین ڈالر سے بڑھا کر ایک ارب ڈالر کرنے کا اعلان کر دیا۔ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ترک وزیر خارجہ احمد اگلو کے درمیان مذاکرات ہوئے۔بعد میں دونوں وزرائے خارجہ نے نیوز کانفرنس کی۔ اس موقع پر


انقرہ: ترکی نے پاکستان کی امداد سات سو ملین ڈالر سے بڑھا کر ایک ارب ڈالر کرنے کا اعلان کر دیا۔ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ترک وزیر خارجہ احمد اگلو کے درمیان مذاکرات ہوئے۔بعد میں دونوں وزرائے خارجہ نے نیوز کانفرنس کی۔ اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے پاکستان کی امداد سات سو ملین ڈالر سے بڑھا کر ایک ارب ڈالر کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترک وزیراعظم طیب اردگان رواں سال اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان روایتی تعلقات کو اب عملی شکل دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 10596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/10596/ترکی-کا-پاکستان-کی-امداد-میں-اضافے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org