QR CodeQR Code

پی ڈبلیو ڈی کے 200ملازمین کے بین الاضلاعی تبادلے، ذرائع

13 Oct 2011 18:14

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق تبادلوں کی زد میں آنے والوں میں سب انجینئرز اور کلریکل سٹاف شام ہیں۔


 گلگت:اسلام ٹائمز۔ محکمہ پی ڈبلیو ڈی میں 200کے قریب سب انجینئرز، اسٹیمیٹرز اور کلریکل سٹاف کے تبادلوں کے احکامات جاری، عرصہ دراز کے بعد چیف سکریٹری سف اللہ چٹھہ کی ہدایات کے مطابق نچلی سطح کے تبادلوں کو محکمہ کیلئے خوش آئیند اور سکریٹری ورکس کی بہتر کارکردگی قرار دیا جارہا ہے۔ تبادلوں میں ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ ساتوں ضلعی دفاتر کے ملازمین شامل ہیں۔ بتایا جاتارہا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی میں اکثر ملازمین جس دن سے بھرتی ہوئے ہیں اس وقت سے بدستور اپنی جگوں پر برقرار ہیں حالانکہ سرکاری ملازمتوں میں دو یا تین برس بعد تبادلے ضروری تصور کئے جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 106003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/106003/پی-ڈبلیو-ڈی-کے-200ملازمین-بین-الاضلاعی-تبادلے-ذرائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org