QR CodeQR Code

قدوس بزنجو کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی درخواست مسترد ہوئی، ظہور بلیدی

30 May 2023 22:54

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر سابق وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی درخواست دی تھی، جو مسترد ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی درخواست مسترد ہوئی ہے۔ یہ بات انہوں سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی سے ایک معاملہ پر بحت کرتے ہوئے کہی۔ کوئٹہ کے ایک صحافی نے ضلع آواران کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ظہور بلیدی کے علاقے پر اربوں روپے خرچ ہوئے، پھر بھی یہ حال ہے۔ جس پر سابق صوبائی وزیر خزانہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی اسکیم دکھائیں یا موصوف ذرد صحافت چھوڑ دیں یا جو چور کی سزا وہ میری سزا ہے۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان نے بھی سابق وزیر پر الزامات لگائیں۔ جس پر ظہور بلیدی نے ردعمل کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 1061020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061020/قدوس-بزنجو-کی-پیپلز-پارٹی-میں-شمولیت-درخواست-مسترد-ہوئی-ظہور-بلیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org