QR CodeQR Code

شیعیان حیدر کرارؑ کی آخری ریڈ لائن امام مہدی (عج) ہیں، علامہ صادق جعفری

2 Jun 2023 19:42

خطبہ جمعہ میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ حکومت گستاخِ امام زمانہؑ ملعون احسن باکسر کو فوراً گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے، گستاخ کو گرفتار نہ کیا گیا تو مکتب تشیع احتجاج کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر و خطیب جمعہ جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاون ویسٹ علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے خطبہ جمعہ میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور ریاستی ادارے گستاخِ امام زمانہؑ ملعون احسن باکسر کو فوراً گرفتار کرکے قرار  واقعی سزا دے، گستاخ کو گرفتار نہ کیا گیا تو مکتب تشیع احتجاج کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام زمانہ (عج) کی عظمت پر ہم اپنی جان اور مال اور اولاد کو قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، دنیا کی ریڈنگ لائن کچھ بھی ہوسکتی ہے مگر شیعیان حیدر کرارؑ کی آخری ریڈ لائن امام زمانہ (عج) ہیں، مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملک بھر احتجاجات کا آج سے باقاعدہ اعلان کیا ہے، آج کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کراچی کے عوام متوقع احتجاجی کال کیلئے تیار رہیں۔


خبر کا کوڈ: 1061575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061575/شیعیان-حیدر-کرار-کی-ا-خری-ریڈ-لائن-امام-مہدی-عج-ہیں-علامہ-صادق-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org